عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو ایک منٹ میں ڈھیر کردیا

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے عثمان وزیر نے ورلڈ یوتھ چیمپئن باکسنگ میں اپنے بھارتی حریف تھلک سیلوام کو پہلے ہی رانڈ میں ناک آٹ کر دیا۔مقابلہ شروع ہوئے ابھی ایک منٹ 5 سیکنڈ ہی ہوئے تھے کہ عثمان وزیر نے اپنے حریف کو چت کردیا۔ ان کے 2 مکے کچھ ایسے جاندار نکلے کہ تھلک اسے سہہ نہیں سکے اور ناک آﺅٹ ہوگئے۔تھائی لینڈ میں ہونے والے اس مقابلے میں عثمان کا پہلا زور دار مکہ بھارتی باکسر سہہ نہ سکے اور رنگ میں بیٹھ گئے اور پھر ابھی حریف کی سانسیں بحال ہی ہوئی تھیں کہ عثمان نے ایک اور مکہ جڑ دیا جوتھلک بالکل بھی نہ سہہ سکے۔ریفری نے عثمان وزیر کو ٹیکنیکل بیناد پر فاتح قرار دے دیا۔ اس طرح مقابلہ صرف ایک منٹ 5 سیکنڈ میں ہی ختم ہوگیا۔عثمان وزیر کی یہ مسلسل 14ویں کامیابی ہے۔