صبا فیصل ایک بار پھر دادی بن گئیں

معروف پاکستانی اداکارہ صبا فیصل ایک بار پھر دادی بن گئیں، انہوں نے پوتے کا نام بھی بتا دیا۔سینئر اداکارہ صبا فیصل کے چھوٹے صاحبزادے ارسلان فیصل کے ہاں شادی کے ایک سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی جس کی تصدیق اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کی۔صبا فیصل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بہو کی گود بھرائی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر تیسرے پوتے کے دادا اور دادی بن گئے ہیں، ان کے بیٹے ارسلان اور بہو نشا کے ہاں حذیفہ ارسلان کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکارہ کی جانب سے تیسرے پوتے کی پیدائش کی پوسٹ پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارک بادوں کا سلسلہ جاری ہے۔