گلگت (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ایجوکیشن سٹیک ہولڈرز کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق کانفرنس میں وزیر تعلیم گلگت بلتستان شہزاد آغا، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا، قائم مقام وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق، سیکرٹری تعلیم گلگت بلتستان سید اختر رضوی،ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلیم فیض اللہ لون،جامعہ قراقرم کے سینئرانتظامی وتدریسی آفیسران،نجی و سرکاری سکولوں کے پرنسپلزو اساتذہ، محکمہ تعلیم کے زمہ داران،گلگت بلتستان کے سینئرصحافی حضرات سمیت طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھے۔کانفرنس منعقد کرنے کا مقصد سکولوں اور کالجوں میں معیار تعلیم کو بڑھانے سمیت نتائج پہ مبنی نظام تعلیم کے فروغ تھا۔بطور مہمان خصوصی کانفر س سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد نے کہاکہ گلگت بلتستان کے چار سو سکولوں کو سمارٹ سکول بنانے رہے ہیں اور سکولوں کو خود مختار بناتے رہے ہیں تاکہ سکولوں کی کارکردگی مزید بہتر ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ علم اخلاق اور اچھے اقدار سمیت احساس زمہ داری پیدا کرتی ہے۔لہذا ہمیں ان اصولوں کو اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ نظام تعلیم میں مزید بہتری آسکے۔انہوں نے کہاکہ نظام تعلیم کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے اپنے بساط کے مطابق جو ہوسکے کریں گے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق نے تعلیمی معیار کو بڑھانے اور نتائج پہ مبنی تعلیم کے لیے محکمہ تعلیم کی جانب سے کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ کانفرنس کو ثانوی اور اعلی ثانوی تعلیم میں معیار بڑھانے کے لیے معاون قرار دیا۔قائم مقام وائس چانسلر نے کہاکہ جامعہ قراقرم محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کو خطے میں تعلیمی معیار کو بڑھانے کے لیے ا پنی طرف سے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔اس سے قبل سیکرٹری تعلیم گلگت بلتستان سید اختر رضوی نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے کہاکہ کانفرنس کے زریعہ ثانوی تعلیم کو درپیش مسائل سے متعلق ماہرین تعلیم کی آرا جمع کرتے ہوئے قلیل المدتی و طویل المدتی مضبوط پالیسی مرتب کرنا ہے تاکہ جدید تقاضوں کے مطابق نظام تعلیم کو لایا جائے اوربہترین نتائج ہمارے سامنے آسکیں۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن فیض اللہ لون،ڈائریکٹر ایجوکیش گلگت ڈویژن بہادر علی،ڈاکٹر حاجی کریم خان کنٹرولر امتحانات و ڈائریکٹر اکیڈمک یونیورسٹی آف بلتستان،برگیڈئیر فیصل پرنسپل کیڈٹ کالج سکردو،ڈاکٹر صدر الدین قطوشی ہیڈ شعبہ ایجوکیشن کے آئی یو سمیت دیگر مقررین نے کانفرنس کواہمیت کی حامل قرار دیتے ہوئے کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد پیش کی۔
