گلگت (پ ر)ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے اپنے بیان میں کہا کہ 6 ستمبر دفاع وطن کا معتبر حوالہ ہے اس دن دشمن کے بدترین عزائم کو پوری طاقت کے ساتھ کچل دیا گیا ، بھارتی سورماں نے جس خوش فہمی کے ساتھ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی افواج پاکستان ، پاک فضائیہ اور پاکستانیوں کی منظم اتحاد نے بھر پور ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا تاریخی دفاع کیا جس کی نظیر کہیں موجود نہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ ہر سال 6 ستمبر کو پوری عقیدت کے ساتھ اسلئے منایا جاتا ہے کہ ہماری افواج نے اپنی جانوں سے کھیل کر ملک کی انچ انچ کا دفاع کیا ، آج یوم دفاع کے طور جب اس دن کو مناتے ہیں تو عہد کرتے ہیں کہ ملک پر دفاعی و سیکورٹی اعتبار سے جب بھی کسی چیلنج کا سامنا ہو ہم اپنے دفاع وطن میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ، آج کا دن ہم مٹی کا قرض اتارنے والے تمام شہدا کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
