اسلام آباد(پ ر)وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ملاقات کی وزیر اعلی کے ہمراہ صوبائی وزرا راجہ ناصرعلی خان اور محمد علی قائد بھی موجود تھے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور وفد کو دنیا بھراورپاکستان میں گزشتہ چند سالوں کے دوران موسمیاتی تبدیلی سے رونما ہونے والے نقصانات اور عوامل پر تفصیلی بریفنگ دی ۔پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح گلگت بلتستان میں این ڈی ایم اے کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات اورجاری منصوبوں کے حوالے سے بھی تفصیلی آگاہ کیا، اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کے دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ موسمیاتی تبدیلی کیخطرات سے دوچار ہے گلیشیئرزکی تیزی سے پگھلنے سے دریاوں ندی نالوں میں آنے والے سیلاب سے ہر سال بڑے پیمانے پر نقصانات ہو رہے ہیں اور عوام کا جانی و مالی نقصان بڑھتا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے چیئرمین این ڈی ایم اے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ2011سے لے کر 2023 تک قدرتی آتاف سے ہونے والے نقصانات کے معاوضوں کی ادائیگی کے لئے درکا رقم کی ڈیمانڈ این ڈی ایم اے کو بھجوائی ہے۔جسکی ادائیگی کے لئے وہ اپنا کردار ادا کریں جبکہ رواں سال بھی سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے گلگت بلتستان میں بڑے پیمانے نقصانات ہوئے ہیں گلگت بلتستان کے وسائل محدودہیں اور وفاقی گرانٹ پر چل رہا ہے لہذا حالیہ قدرتی نقصانات کے معاوضوں کی بھی ادائیگی کے لئے بھی آپکا تعاون درکار ہے، وزیر اعلیٰ نے آخر میں کہا کہ گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو ایمرجنسی سامان اور امدادی اشیا کے فقدان کا سامنا رہتا ہے اس بارے میں خصوصی توجہ دی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اس ادارے کے پاس امدادی اور دیگر ضرورت کا سامان ذخیرے کے طور پر موجود رہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں عوام کی بروقت مدد کی جاسکے۔
