پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 6کیسز رپورٹ

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے 5اور ساہیوال میں 1 کیس رپورٹ ہوا۔محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ رواں سال اب تک رپورٹ ہونے والے ڈینگی کے کیسز کی تعداد 309ہو گئی ہے۔