گلگت بلتستان میں زونگ فورجی کنیکٹیویٹی متعارف

گلگت(پ ر)پاکستان کا معروف ٹیلی کام آپریٹر زونگ فورجی سے گلگت بلتستان میں اپنی تیزرفتار فورجی سروسزلارہاہے،یہ سروسز اس وقت گلگت،ہنزہ اور اسکردو کے شہروں میں چل رہی ہیں جبکہ مزید شہروں میں لانچ کے لیے تیار ہیں جس سے زونگ فورجی گلگت بلتستان میں فورجی سروسز فراہم کرنے والا سب سے بڑا نیٹ ورک آپریٹر بن جائے گا۔ یہ اقدام ملک بھر میں کنیکٹیوٹی اور بہترین 4Gسروسز کو سستے داموں فراہم کرنے کے لیے زونگ فورجی کے عزم کو ظاہر کرتاہے۔اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینا،روزگار کی فراہمی اور پورے پاکستان کی طرح گلگت بلتستان کے دوردراز علاقوں میں بھی ڈیٹا کنیکٹیویٹی کی ترقی کی رفتار کو تیز کرنا ہے۔ گلگت بلتستان کے 15سے زائد شہروں میں فورجی کی 59سائٹس شروع کی جارہی ہیں تاکہ گلگت،استور،سکردو اور ہنزہ سمیت دیگر شہروں میں پہلے سے دستیاب ان سروسز کی طرح باقی شہروں میں بھی نیٹ ورک کنیکٹیویٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ نیٹ ورک کی یہ توسیع نہ صرف گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت ہو گی بلکہ یہ ہر سال یہاں آنے والے مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کے لیے بھی سہولت کا باعث بنے گی۔گلگت بلتستان میں زونگ کے 4G نیٹ ورک کوریج کی دستیابی زونگ کی اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (SCO) کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے ممکن ہوئی ہے۔ اس تعاون کی بدولت، زونگ فورجی اور اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن ضروری نیٹ ورک وسائل کا اشتراک کر رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کے لیے یہ سروسز ہمیشہ قابل رسائی اور سستی رہیں۔زونگ فورجی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے اس منصوبہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ،گلگت بلتستان میں فورجی کی دستیابی کو یقینی بنانا پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ،بہترین پراڈکٹس اور سروسزکی فراہمی کے لیے زونگ فورجی کے مشن کی جانب اہم پیش رفت ہے۔فورجی کنیکٹیویٹی نہ صرف مقامی لوگوں میں رابطہ کی ضرورت کو پورا کرتی ہے بلکہ ان علاقوں میں کاروبار، سیاحت اور تعلیم کے لیے بھی نئے مواقع پیدا کرتی ہے۔جی بی جیسے دوردراز علاقوں اور مشکل حالات میں ایسی ترقی ہمیشہ سے ایک چیلنج رہی ہے اور میں اس ترقی میں شامل تمام محنتی لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔