بھارتی اداکارہ ملیکہ شیراوت نے کہا کہ ماضی میں انہیں بھارتی معاشرے کو خواتین کیلئے قدامت پسند کہنے پر میڈیا کی جانب سے ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ایک تازہ انٹرویو میں کولکتہ واقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ یہاں تبدیلی کیلئے آواز اٹھانے والی خواتین کی مخالفت اکثر بااثر خواتین ہی کرتی ہیں۔
اداکارہ نے اپنا ایک پرانا بیان دوبارہ شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت خواتین کےلیے قدامت پسند ہے کیونکہ یہاں اتنے زیادہ ریپ کیسز سامنے آتے ہیں جو اخبارات کی سرخیاں بنتے ہیں۔
ملیکہ شیراوت نے اپنے انسٹاگرام پر اس کلپ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اتنے سال پہلے یہ بیان دینے پر ان پر حملہ کیا گیا اور ہراساں کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس لمحے کو کبھی نہیں بھول سکتی جب انہوں نے بھارت میں گینگ ریپ اور جنسی تشدد کے خلاف آواز اٹھائی اور انہیں بھارتی میڈیا کے ایک حصے نے نشانہ بنایا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ خواتین صحافیوں اور بڑی نامور بالی ووڈ اداکاراؤں نے بھی اس مہم میں شامل ہو کر انہیں عوامی طور پر نشانہ بنایا تھا