گلگت(پ ر)صوبائی سیکریٹری اطلاعات و ڈپٹی اسپیکر جی بی اسمبلی سعدیہ دانش نے استور سمیت گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب زدگان سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دکھ اور مصیبت کے اس گھڑی میں حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے ۔ روز اول سے استور انتظامیہ سیلاب زدگان کی ہر قسم کی امداد کےلئے متحرک ہے ۔ انہوں نے استور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ بنیادی زندگی کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے مزید کہاکہ صوبائی حکومت استور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے وہاں کے لوگوں کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے حکومت کی جانب سے استور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سست روی ہے حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھائے کے لئے متحرک ہوجائے ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے مزید کہا کشونت اور رامکھا جس حساب سے متاثر ہوئے ہیں ان علاقے کے لوگوں کو جلد از جلد کسی دوسرے جگہ میں منتقل کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہاں کے لوگ سکون سے رہ سکیں ۔
