نادیہ خان متنازع ویب سیریز برزخ کو پسندیدہ قرار دیدیا

 معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے ہم جنس پرستی کو فروغ دینے والی ویب سیریز برزخ کو اپنی پسندیدہ سیریز قرار دے دیا۔اب حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطورِ تجزیہ نگار نادیہ خان نے سیریز برزخ کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔نادیہ خان نے کہا کہ پاکستانی شائقین برزخ کو اس لیے قبول نہیں کررہے کیونکہ یہ ہمارے روز مرہ کے ڈراموں سے ہٹ کر بنائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو ساس بہو، شادی، لڑائی جھگڑے اور طلاق پر مبنی ڈرامے دیکھنا پسند ہے، وہ یہ سیریز نہ دیکھیں کیونکہ انہیں یہ پسند نہیں آئے گی۔ نادیہ خان نے سیریز کی اچھائیاں اور برائیاں گنواتے ہوئے برزخ کو اپنی پسندیدہ سیریز قرار دیا۔