محبت کیلئے وظیفہ مانگنے پر فضاعلی نے لڑکی کی کلاس لے لی

اداکارہ و ٹی وی میزبان فضا علی نے اپنے مارننگ شو میں فون کرکے لڑکے سے محبت سے متعلق سوال پوچھنے والی لڑکی پر برہم ‘ لڑکی کو کھری کھری سنا دیں۔مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فضا علی کو اپنے مارننگ شو میں ایک لڑکی کی فون کال موصول ہوتی ہے جو ان سے لڑکے سے محبت سے متعلق سوال کرتی ہیں۔فون کرنے والی لڑکی ٹی وی میزبان کو بتاتی ہیں کہ ان کی عمر 18 برس ہے اور وہ انٹر کی طالبہ ہیں۔لڑکی ٹی وی میزبان کو بتاتی ہیں کہ وہ ایک لڑکے سے شدید محبت کرتی ہیں لیکن لڑکا انہیں نہیں چاہتا، وہ انہیں لفٹ تک نہیں کرواتا، اس لیے انہیں مذکورہ مسئلے کا کوئی حل بتایا جائے۔ جس پر فضا علی غصے میں آکر کہتی ہیں کہ سوال پوچھنے والی لڑکی کو شرم بالکل نہیں ہیں، انہیں غیرت نہیں ہے۔فضا علی مزید کہتی ہیں کہ ان کی شرم بالکل ختم ہوگئی ہے اور وہ کس طرح فون کرکے پوچھ سکتی ہیں کہ انہیں لڑکے سے محبت ہے لیکن لڑکا محبت نہیں کرتا، اس لیے کوئی وظیفہ بتایا جائے۔ٹی وی میزبان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی شرم ہوتی ہے، ان کے والدین کو شرم سے مر جانا چاہیے۔