زندگی رہی تو فواد خان کے ساتھ ضرور کام کروں گی، میرا

اداکارہ میرا نے پاکستانی سپر اسٹار ، اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرنے سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ میرا ان دنوں میں مصروف ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے اپنی نئی فلم امراﺅ جان ادا کی شوٹنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کی اور مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے۔جب ان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا فواد خان کے ساتھ بھی کسی پراجیکٹ میں کام کریں گی؟ تو اداکارہ نے جواب دیا کہ فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے کئی فلمسازوں سے بات چیت چل رہی ہے لیکن ابھی تک کچھ بھی فائنل نہیں ہوسکا کیونکہ حتمی فیصلہ تو کاسٹنگ ڈائریکٹر ہی کریں گے۔میرا جی نے مزید کہا کہ میں بھی فواد خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، اگر زندگی رہی تو ان کے ساتھ ضرور کام کروں گی۔