آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بابر اعظم بیٹرز میں تیسرے نمبر پر موجود

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی،آئی سی سی ٹیسٹ بیٹرز میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ پاکستان کے بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں،انگلینڈ کے ہیری بروک 3درجے ترقی کے بعد 7ویں نمبر پر آگئے اور انگلینڈ کے زیک کرالی 3درجے ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر آگئے،ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے۔انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کیرئیر کا اختتام 8نمبر رینکنگ پرکیا جب کہ شاہین آفریدی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 9ویں نمبر پر موجود ہیں،ٹیسٹ آل راﺅنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔