قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہاجتنا چانس بابراعظم کو ملا اتنا کسی کو نہیں ملا،شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کی سرجری سے متعلق محسن نقوی کے بیان اورکپتان کی تبدیلی پربات کرتے ہوئے کہا کہ کپتان بدلنا ہے یا کوچ ایک بارفیصلہ کرلیں،پھران کو ٹائم دیں،جو بھی سرجری کرنی ہے ایک ہی بار کرلیں،خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پہلی سرجری کرتے ہوئے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
