گلگت(پ،ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ دیامر کے عوام کا مطالبہ تھا کہ دہشت گردوں کو قانون کی گرفت میں لائیں۔ بے گناہ کو تنگ نہ کریں۔ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران چند لوگوں کی جانب سے مزاحمت ہوئی۔ 2 فیصد لوگ دیامر کے امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ہم بدامنی کی اجازت نہیں دیں گے، چلاس میں گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے حاجی گلبر خان نے کہا کہ علماءکوہستان نے دہشت گردی کی حوصلہ شکنی کی ہے۔ علماءاور عمائدین سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔ اپنے علاقے اور گھروں کو بچائیں۔ دیامر کو چند لوگوں نے بدنام کررکھا ہے اور یہی دہشت گرد علاقے کی ترقی کے دشمن ہیں۔ علمائ، عمائدین اور ہم سب نے مل کر علاقے کو پرامن بنانا ہے اور دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے۔ امن کیلئے بحیثیت قوم ہم سب کو قربانی دینی ہوگی اور ہر ایک کو دہشت گردی کے لعنت سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔دریں اثناءوزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے نومل چھلمش میں دریا کی سطح میں اضافہ کی وجہ سے مختلف رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں بالخصوص گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر دریا سے ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور ریلیف کے کاموں کو تیز کریں اور دریائی کٹا ¶ کو روکنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لایا جائے۔
