گلگت(پ ر)جج الیکشن ٹربیونل گلگت بلتستان جسٹس راجہ شکیل احمد نے سپریم اپیلٹ کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جمیل احمد کی فتح اللہ کا ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کی کامیابی کے خلاف دائر الیکشن پیٹشن پر الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کو پوسٹل بیلٹ پیپرز کی فرانزک کےلئے نادرا کے حوالے اور انچارج نادرا گلگت کو 1ماہ کے اندر یعنی 8اگست یا قبل پوسٹل بیلٹ پیپرز کی فرانزک کر کے رپورٹ سمیت عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا تفصیلات کمطابق جمیل احمد نے فتح اللہ کی کامیابی کو مبینہ دھاندلی کا الزام عائد کر کے الیکشن ٹربیونل میں پیٹشن دائر کر رکھا ہوا تھا جس پر الیکشن ٹربیونل کے جج نے جمیل کے حق میں فیصلہ سنایا تھا فتح اللہ نے فیصلے کو سپریم اپیلٹ کورٹ میں چیلنج کردیا تھا سپریم اپیلٹ کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو معطل کر کے الیکشن ٹربیونل کو درخواست پر دوبارہ سماعت کا حکم دیدیا تھا جس پر جمیل احمد نے سپریم اپیلٹ کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست گزاری تھی سپریم اپیلٹ کورٹ نے انکی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل گلگت بلتستان کو حکم دیا تھا کہ پوسٹل بیلٹ پیپرز کو نادرا سے تصدیق کیا جائے اور 90دنوں کے اندر الیکشن پیٹشن کو نمٹایا جائے جج الیکشن ٹریبونل جسٹس راجہ شکیل احمد نے انچاج نادرا کو عدالت میں طلب کر کے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے ذمہ داران کو حکم دیدیا کہ پوسٹل بیلٹ پیپرز نادرا کے حوالے اور نادرا کو 1ماہ کے اندر 8اگست یا قبل پوسٹل بیلٹ پیپرز کی تصدیق مکمل کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کا حکم دیا۔
