سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنی حالیہ پوسٹ میں معنی خیز پیغام جاری کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار نعمان اعجاز نے پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے اپنی پریشان کن تصویر کے ساتھ معنی خیز پیغام جاری کرکے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔مذکورہ پوسٹ میں اداکار کو کرسی پر بیٹھے سر پکڑے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ انہوں نے لوگوں کی جانب سے دھوکہ دہی اور اعتبار ٹوٹنے کا انکشاف کیا۔انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ،اعتبار اس پر کرو جو تمہاری ہنسی کے پیچھے تمہاری پریشانی دیکھ سکے، غصے کے پیچھے تمہارا پیار دیکھ سکے، اور جو تمہاری خاموشی کے پیچھے اس کی وجہ جان سکے۔ان الفاظ کے بعد اداکار نے لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے مزید لکھا کہ،اگر کوئی شخص ایسا نہ کرسکے تو یاد رکھو کہ وہ اور ایسے باقی سب فراڈیا ہیں۔نعمان اعجاز کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین انکی بات سے اتفاق کرتے نظر آئے اور ساتھ ہی کمنٹ سیکشن میں منفرد تبصرے بھی کردیے۔
