گلگت بلتستان کابجٹ عید کے بعدپیش کرنیکافیصلہ

گلگت(پ ر)ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاق سے گلگت بلتستان کیلئے فنڈز اضافے میں وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور ان کی ٹیم ، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا مشترکہ کردار شامل ہے ، ترجمان نے واضح کیا کہ بعض کردار یہ کریڈٹ خود لینے کے چکر میں رفو چکر ہو رہے ہیں جو کہ سیاسی بدیانتی کا عملی مظاہرہ ہے اور افسوس ناک بھی ہے ۔ ترجمان نے کہا گلگت بلتستان ہم سب کا گھر ہے اور اس گھر کی تعمیر و خوشحالی ہم سب پر فرض ہے ، ہم نے ملکر اس خطے کو ترقی کی دوڑ میں شامل کرنا ہے جو کوئی احسان نہیں ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی دن رات کوششوں سے گلگت بلتستان ایک بار پھر خوشحالی کے سفر پر گامزن ہے ، گلگت بلتستان کے مسائل کو حل کرنے میں وفاقی حکومت کی جو سنجیدگی ہے اس پر ہم وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کے بھی شکرگزار ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ گلگت بلتستان کا بجٹ عید کے بعد پیش کیا جائے گا اور یہ بجٹ مثالی و عوام دوست ہوگا ۔