اسلام آباد(پ ر) چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے ملاقات کی اور انہیں چیئر پرسن بننے پر مبارکباد پیش کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں پیش آنے والی مشکلات کو ختم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔اس موقع پر وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے گلگت بلتستان کی خواتین کو انکم سپورٹ پروگرام میں درپیش مسائل سے انھیں آگاہ کیا۔ اور گلگت بلتستان کا دورے کی دعوت دی اس موقع پرچیئر پرسن روبینہ خالد نے یقین دہانی کروائی کہ وہ جلد ہی گلگت بلتستان کے تمام سینٹر کا بھی دورہ کریں گے اور غریبوں لوگوں کے مسائل سنیں گے۔ اس ضمن میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کوشش کی جائیگی۔ غربت کے خاتمے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں ایسی خواتین جو کسی وجہ سے اس کا حصہ نہیں ہیں انہیں شامل کرنے کے لیے عملا اقدام اٹھائیں گے ۔پروگرام کی شفافیت بہتر کرنے جیسے اقدامات کر رہے ہیں۔
