سکردو( پ ر)پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 47ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام (STP) کے 39 زیر تربیت آفیسران نے سکردو میں کمشنر آفس کا دورہ کیا۔کمشنر بلتستان ڈویژن نجیب عالم نے افسران کا استقبال کیا اور بلتستان ریجن کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔بریفنگ میں دورے پر آئے ہوئے زیر تربیت آفسران کو بلتستان ڈویژن کے انتظامی ڈھانچے، ترقیاتی منصوبوں، چیلنجز اور مواقع کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا گیاجس سے زیر تربیت آفسران کو مقامی انتظامیہ کے انتظامی اور آپریشنل طریقہ کار کے حوالے سے آگاہی حاصل ہوئی۔واضح رہے کہ یہ دورہ ان افسران کے وسیع تربیتی پروگرام کا ایک حصہ ہے، جو انہیں ملک بھر میں متنوع انتظامی کرداروں کےلئے تیار کرنے کیلئے ترتیب دیا گیا ہے۔زیر تربیت افسران نے معلوماتی بریفنگ اور مہمان نوازی پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں اس طرح کے تجربات کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے بلتستان کی قدرتی خوبصورتی کو بھی سراہا،اس موقع پر کمشنر بلتستان ڈویژن نے ڈائریکٹر سی ایس اے لاہور کو سوینئر پیش کیا
