عوام کی خدمت ، علاقے کی ترقی پہلی ترجیح، راجہ اعظم

شگر(پ ر)شگر دسکھور میں راجہ محمد علی شاہ صبا سیکنڈری سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔اتوار کے روز وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ محمد اعظم خان نے سکول کے سائٹ کا دورہ کیا اور سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی۔علاقے کے عمائدین اور عوام کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھے صبا سیکنڈری سکول شگر جنگ آزادی گلگت بلتستان کے ہیرو نامور مورخ شاعر اور ادیب راجہ محمد علی شاہ صبا سے منسوب ہے اس سکول کی عمارت کیلئے زمین بھی وزیر صحت راجہ محمد اعظم خان نے فراہم کی ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ شگر میں تعلیمی پسمانگی کو دور کرنے میں یہ ادارہ اہم کردار ادا کریگا ۔راجہ اعظم نے مزید کہا ہے کہ ان کے منشور میں تعلیم پہلی ترجیح ہے اس سلسلے میں مزید سکولوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اور کئی سکولوں کو اپ گریڈ کر کے ہائی سول اور ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دیا جا رہا ہے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ علاقے کی ترقی اور عوام کی خدمت ان کی پہلی ترجیح ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائیگی