سپریم اپیلیٹ کورٹ،میڈیکولیگل آفیسر کی تعیناتی سے متعلق پیشرفت، رپورٹ پیش کرنے کا حکم

 گلگت(پ ر)گلگت بلتستان کے ہسپتالوں میں پوسٹ مارٹم اور جرائم کی قانونی اور طبی معاونت کے لئے میڈیکو لیگل آفیسرز کی تعیناتی کے حوالے سے سپریم اپیلٹ کورٹ میں زیر التوا کیس کی سماعت ہوئی۔ سیکرٹری سروسز اور ڈپٹی سیکریٹری صحت بھی عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر سیکرٹری سروسز نے سپریم اپیلیٹ کورٹ کے آڈر کی روشنی میں میڈیکو لیگل آفیسزز کی تعیناتی کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ دوسری جانب ڈپٹی سیکرٹری صحت نے اگلی پیشی تک سیکرٹری سروسز کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کی روشنی میں میڈیکو لیگل افیسرز تعیناتی عمل میں لانے کے حوالے سے اصول وضوابط مرتب کرنے کے لئے دو ہفتے کا وقت دینے کی استدعا کی ۔جس پر معزز چیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ سردار محمد شمیم خان نے اجازت دیتے ہوئے اگلی پیشی میں سیکریٹری صحت کو پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا