وکلا ہڑتال کلچر ختم کریں، قانون کی بالادستی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، چیف جسٹس

گلگت (پ ر) چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ نے گلگت بلتستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ سے حلف لیا، چیف جسٹس نے تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بار اور بینچ لازم ملزوم ہیں ایک گاڑی کے دو پہیے کی مانند ہیں عدل و انصاف کی فراہمی میں بار اور بینچ کا یکساں کردار ہیں وکلا کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں وکلا کو عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہڑتالوں کا کلچر کو ختم کرنا ہوگا کیونکہ بار اور بینچ کا بنیادی مقصد عدل وانصاف کی فراہمی ہے انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے قانون کی بالادستی کے لئے ہم سب کو اصولوں کے عین مطابق کام کرنا ہوگا اس پر کوئی سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیاجا ئیگا معاشرے میں فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے میں جج،وکلا اور سائل کا یکساں کردار ہوتا ہے حقیقتاً انصاف میں تاخیر کا قصوروار فرد واحد کو ٹھہرایا نہیں جاسکتا کیونکہ نظام عدل کو یقینی بنانے کے لئے قوانین و ضوابط کو پورا کرنا ہوتا ہے اسکی تکمیل کے لئے جو کارروائی دیا گیا ہے اس کو مکمل کرنے کے لئے وقت درکار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان چیف کورٹ کے دروازے وکلا کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں وکلا کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے تاکہ فوری مسائل کا حل اور ازالہ کیا جا سکے گلگت بلتستان میں عدل وانصاف کو یقینی بنانے کے کوشاں ہم روزانہ کم سے کم 10 مقدمات نمٹائے بغیر گھر جائیں تو ضمیر ملامت کرتی ہیں کیونکہ ججز کو جو مراعات دی جارہی ہیں اس کے مطابقت سے کام بھی ضروری ہے انھوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی ماتحت عدالتوں میں سول ججز کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لئے ایک ہفتے کے اندر فیڈرل پبلک سروس کمیشن بھج دیا جائے گا اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی آسامیوں پر فارمولے کے تحت وکلا کے کوٹے کو یقینی بنایا جائے گا اس موقع پر نومنتخب صدر ایڈووکیٹ تنویر اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بار اور بینچ کا نہ ختم ہونے والا رشتہِ ہے اس کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لئے بینچ سے مکمل تعاون کرینگے ہڑتال ہمارا ہوگا ہڑتالوں کے بجائے مذاکرات سے مسائل حل کرنے کی کوشش ہوگی جنرل سکریٹری شجاعت حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ اور رجسٹرار چیف کورٹ کے عدالتی نظام میں اصلاحات قابل تعریف ہیں امید رکھتے ہیں کہ وکلا کے مسائل کے حل کے لئے اپنے وسائل اور اختیارات کے مطابق ہماری جہدوجہد میں مدد فراہم کرینگے تقریب میں چیف کورٹ کے ججز رجسٹرار چیف کورٹ غلام عباس چوپا، سروس ٹربیونل کے چیئرمین و ممبران ،ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج گلگت سمیت تمام ماتحت عدالتوں کے ججز اور وکلا کی کثر تعداد نے شرکت کی۔