ریسٹ ہاوسز اور زمینوں سے متعلق یکطرفہ فیصلے قبول نہیں، وزیرتعلیم

گلگت (پ ر) وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا نے اپنا دورہ برطانیہ سے واپسی پر کابینہ اجلاس میں حالیہ گرین ٹورزم کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوے کہا کی سٹی پارک اور ریسٹ ہاوسز سمیت دیگر زمینیں عوام کی ملکیت ہیں ۔عوامی تحفظات سنے بغیر گرین ٹورزم کو دینا ناانصافی ہے ۔ اور فوری عمل درآمد روکنے کا مطالبہ کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ گرین پاکستان کے عہدیدارن گلگت بلتستان کے عوام کے تمامتر تحفظات دور کرکے زمینیں اور ریسٹ ہاوسز کے حوالے سے ایک دیرپا حل نکالیں۔ گرین پاکستان کے عہدیدارن اس معاملے میں تمام سٹیک ہولڈرز سے بات کر کے عوام کے تمام تحفظات کو دور کرنے کے لیے اقدامات کریں جب تک تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیتے تب تک کوئی بھی یک طرفہ فیصلہ قبول نہیں کریںگے ۔ گلگت بلتستان بلخصوص سکردو میں کسی بھی ریسٹ ہاﺅسز ہو یا زمین کو فروخت ہونے نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ ان ایگریمنٹ کو عوام کے سامنے لا کر عوامی خدشات وتحفظات کو دور کیا جائے۔