معروف، خوبرو اداکارہ درِ فشاں سلیم نے وزن کم کرنے کی ٹھان لی ہے۔اداکارہ اکثر اوقات ہی وزن زیادہ ہونے کے سبب تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔اداکارہ کے مداح، فالوورز و انٹرنیٹ صارفین نے ایک تقریب کے دوران درِ فشاں سلیم کی مناسب لباس پہننے پر خوب تعریف کی جبکہ وزن زیادہ ہونے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔بعد ازاں ایک نجی ٹی وی کے شو کے دوران درِ فشاں سلیم کے ساتھی، بھلے فیم اداکار، علی گل ملاح نے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کو وزن کم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔اس مشورے کے بعد درِ فشاں سلیم کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر خوب کھاتے پیتے ہوئے چند تصویریں شیئر کی گئی تھیں جبکہ اب معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ نے وزن زیادہ ہونے کے سبب اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو سنجیدہ لے لیا ہے۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کی اسٹوری پر ورزش پیلیٹ کرتے ہوئے کی تصویریں شیئر کی ہیں۔تصویروں کے کولاج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درِ فشاں جم میں موجود ہیں اور ورزش کر رہی ہیں۔
