قومی کرکٹ ٹیم 31مئی کو لندن سے نیویارک روانہ ہو گی

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کپتان بابر اعظم کی قیادت میں 31مئی کو لندن سے نیویارک روانہ ہو گی جہاں وہ عالمی ٹی 20کرکٹ کپ میں شرکت کرے گی۔قومی ٹیم لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے پرواز کے زریعے نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پہنچے گی ۔پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم تاریخ میں پہلی بار امریکہ میں کرکٹ میچز کھیلے گی۔عالمی ٹی 20کرکٹ کپ یکم جون سے 29جون تک امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائیگا۔ورلڈکپ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاکستا ن اور بھارت کے درمیان نیوےارک میں ہو گا۔