اداکارہ سکینہ نے انکشاف کیا ہے کہ مردوں سے زیادہ خواتین ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتی ہیں ۔27سالہ اداکارہ سکینہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں شرکت کی۔اس دوران انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ خواتین ان کے حسن کی تعریف کرتی ہیں جبکہ ان کے مرد مداح صرف ان کے کام، اداکاری کی تعریف کرتے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ انہیں تھوڑا عجیب لگتا ہے کہ کچھ غلط یا الٹا ہو رہا ہے کہ کیوں کہ عموماً مرد حضرات کی جانب سے اداکاراﺅں کے حسن کی تعریف کی جاتی ہے۔شو کے دوران ایک سوال کے جواب میں سکینہ نے خواہش ظاہر کی کہ وہ وہ مستقبل میں صبا قمر کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی۔شو کے دوران سکینہ نے اپنے مستقبل کے ہمسفر میں پائی جانے والی خصوصیات سے متعلق بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے لیے ہمسفر خود ڈھونڈ لیں گی۔
