بیک وقت دو افراد سے محبت ہو سکتی ہے، نادیہ افگن

 معروف اداکارہ نادیہ افگن کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو بیک وقت میں دو افراد سے محبت ہو سکتی ہے لیکن وہ الگ الگ محبتیں ہوں گی۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ محبت میں مرنے کی باتیں کرنا بے وقوفی اور جھوٹ ہوتا ہے، کوئی کسی کے لیے نہیں مرتا۔اداکارہ نے کہا کہ کسی بھی محبت کو بھلانے کے لیے چار ہفتے درکار ہوتے ہیں جو شخص چار ہفتے گزار لے، پھر وہ محبت کے بغیر بھی رہ لے گا اور پھر وہ واپس مڑ کر اس شخص کی طرف نہیں دیکھے گا جس سے اس کی محبت ہوتی تھی۔اداکارہ نے ایک سوال پر کہا کہ بیک وقت دو افراد سے محبت ہو سکتی ہے اور جو لوگ بولتے ہیں کہ انہیں ایک ہی وقت میں دو لوگوں سے محبت نہیں ہوتی، وہ جھوٹ بولتے ہیں۔نادیہ افگن نے دلیل دی کہ بیک وقت دو افراد سے الگ الگ قسم کی محبت ہو سکتی ہے، ایک شخص سے محبت کا مطلب ہوسکتا ہے کہ اس سے ذہنی ہم آہنگی ہوگی جب کہ دوسرے سے وہ محبت ہوگی جو مرنے مرانے والی ہوتی ہے۔