چلاس(پ ر )جمعیت علمائے اسلام کے مجلس عاملہ کا پانچواں اجلاس ضلعی دفتر چلاس میں منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت ضلعی امیر مفتی عبد الرحمان کی کیا جبکہ اجلاس کی کاروائی جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری بشیر احمد قریشی نے چلایا۔اجلاس کے آخر میں ضلعی امیر مفتی عبد الرحمن نے فیصلے سناتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ اجلاس جمعیت طلبا اسلام ضلع دیامر کے تحت ہونے والے 12 مئی کو ورکرز کنونشن کے پروگرام کو تحسین کے نگاہ سے دیکھتا ہے اور جے ٹی آئی کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔آج کا یہ اجلاس قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمان قیادت پر غیرمتزلزل اعتماد کا اظہار کرتا ہے اور قائد جمعیت کی جراتمندانہ اور سیاسی و عوامی سیاست کو خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔آج کا یہ اجلاس کل پشاور میں ہونے والی عوامی اسمبلی کی کامیابی پر خیبرپختونخوا کے امیر مولانا عطا الرحمن اور جنرل سیکرٹری مولانا عطا الحق درویش کو خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 12 مئی کو جمعیت طلبہ اسلام کے ورکرز کنونشن میں جے یو آئی کے زمہ داران لازمی شریک ہونگے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 23 مئی کو ضلعی مجلس عمومی کا اجلاس ضیا العلوم تھور داس میں ہوگا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 18 جولائی بروز جمعرات جمعیت علمائے اسلام ضلع دیامر بابوسر کے مقام پر ورکرز کنونشن کا انعقاد کرے گا اور اس پروگرام کے کامیابی کے لئے ساتھی آج سے محنت جاری رکھیں ۔اجلاس میں محکمہ واپڈا کے رویے کی بھرپور مذمت کی گئی اور نوکریوں میں مقامی افراد کو نظر انداز کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ۔اجلاس میں تاحال محکمہ سول سپلائی کی جانب سے آبادی کے بنیاد پر منصفانہ تقسیم نہ کئے جانے پر شدید تنقید کی گئی اور اسے وزیر اعلی گلگت بلتستان کے ڈائریکٹیوز کی توہین قرار دیا گیا ۔ اجلاس میں سول سپلائی کے زمہ داروں کو خبر دار کیا گیا کہ فلفور صوبائی فیصلوں کے مطابق گندم عوام کو فراہم کی جائے۔
