گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں تحریک انصاف کی ریلیاں

 گلگت (پ ر)تحریک انصاف گلگت بلتستان نے بانی پی ٹی آئی کے حق میں ریلیاں نکالیں۔گلگت سکردو، چلاس ، شگر، خبلو و دیگر اضلاع میں پی ٹی آئی رہنماں ، نوجوانوں اور کارکنان نے بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کیا ریلیوں میں شرکا نے پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے پرچم اٹھائے تھے۔ شرکا نے پاکستان اور بانی چیئرمین عمران خان کے حق زبردست جوش و خروش کے ساتھ نعرے بازی کی۔ جبکہ سابق وزیراعلی خالد خورشید 9 مئی کو استور میں دھرنے اور قاتلانہ حملے سے متعلق مقدمات میں عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلی نے کہا کہ 9 مئی 2023 ملکی سیاسی و عدالتی تاریخ کا تاریک ترین دن ہے۔ اس دن ایک مذموم سازش کے زریعے ملک کے مقبول و محبوب ترین لیڈر عمران خان کو عوام کی نظروں میں مائنس کرنے کی کوشش کی گئی۔ جو کی ناکام ہوئی ۔گلگت بلتستان کے مسلط حکمرانوں کے بیانات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے مسترد کیا اور کہا کہ یہ محض اقتدار میں لانے والوں کی خوشنودی کے لئے جھوٹے بیانات دے رہے ہیں۔ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی حکومت تھی، 9 مئی کو یہاں زبردست احتجاج ہوا لیکن ایک گملہ تک نہیں ٹوٹا۔ یہاں پی ٹی آئی کے۔خلاف سازش کرنے والے ناکام ہوئے۔ آج اقتدار پر مسلط لوگ محض کرسی کے لئے جھوٹے اور متضاد بیانات دے رہے ہیں۔ ہم بانی چیئرمین عمران خان کے حقیقی آزادی کی تحریک کی کامیابی کے جدوجہد جاری رکھیں گے۔