معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا کہ آج کے دور میں سوشل میڈیا ایک فتنہ ہے اس لئے اس پر کچھ لکھتے ہوئے سو بارسوچنا چاہئے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے ایک سوال پر کہا سوشل میڈیا آج کے دور میں ایک فتنہ ہے ۔انہوںنے کہاکسی کے بارے میں سوشل میڈیا پر لکھتے ہوئے سو مرتبہ سوچیں کیونکہ آپ کے الفاظ کسی کی زندگی پر برا اثر ڈال سکتے ہیں۔انہو ں نے مداحوںسے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی ذاتی زندگی میں دخل دینے سے گریز کریں ۔کیونکہ کسی کی برباد کرنے اورکسی کا گھر خراب کرنے میں لمحہ لگتا ہے، لوگوں کے احساسات کی قدر کریں اس لئے کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔
