ذاتی زندگی سوشل میڈیا پر لانا پسند نہیں‘ کرن حق

 اداکارہ کرن حق نے کہا ہے کہ اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر لانا پسند نہیں کرتی۔ ایک انٹرویو میں کرن حق نے بتایا کہ میں اپنی ذاتی زندگی کو پرائیویٹ رکھنا پسند کرتی ہوں ۔اداکارہ نے بتایا کہ ،میرے شوہر کو سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی زندگی شیئر کرنا بالکل پسند نہیں ہے اور جو کام انہیں پسند نہیں اسے میں بھی کرنا پسند نہیں کرتی، اسی لیے میں سوشل میڈیا کا استعمال صرف اور صرف اپنی شوٹنگ سے متعلق پوسٹ کرنے کیلئے کرتی ہوں۔شادی کے بعد اپنے پیشے کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت حاصل کرنے کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے، کرن نے بتایا کیاکہ،میرے شوہر مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں اور جب میں اصرار کرتی ہوں اور اسے راضی کرنے کی کوشش کرتی ہوں تو وہ میری خوشی کے لیے ہار مان لیتے ہیں۔ ورنہ وہ نہیں چاہتے کہ میں کام کروں۔