لگتا ہے ارینج میرج کروں گی‘ نازش جہانگیر

اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ ان کا دل کبھی نہیں ٹوٹا، لگتا ہے ارینج میرج کروں گی۔حال ہی میں نازش جہانگیر ایک ٹی وی شومیں ساتھی اداکار خوشحال خان کے ہمراہ شریک ہوئیں۔دوران پروگرام خوشحال خان نے بتایا کہ انہیں یک طرفہ محبت اچھی لگتی ہے، کیوں کہ اس میں محبت کرنے والے شخص کی اپنی مرضی ہوتی ہے کہ وہ جس سے محبت کرتے ہیں اس متعلق جتنا اور جیسے چاہیں سوچیں۔اداکار نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ انہیں مستقبل کا علم نہیں کہ وہ پسند کی شادی کریں گے یا گھر والوں کی مرضی سے کریں گے۔اسی دوران جب نازش جہانگیر سے دل ٹوٹنے کا پوچھا گیا تو انہوں نے بھی کہا کہ ان کا دل بھی کبھی نہیں ٹوٹا اور اسی وجہ سے ہی آج وہ زندہ ہیں اور پروگرام میں موجود ہیں۔تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے کبھی کسی کا دل توڑا تو وہ اداکارہ شرما گئیں اور انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ ارینج میرج کریں گی۔