وفاقی اداروں میں گلگت بلتستان کے کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعلیٰ کا خط

گلگت(پ،ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (ICT) میں گلگت بلتستان کے نوجوانوں کےلئے متعین کوٹے پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنانے کےلئے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو خصوصی مراسلہ تحریر کردیا ہے،مراسلے میں وزیراعلیٰ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں آئی سی ٹی سوشل سیکورٹی انسٹیٹیویشن، لیبر ڈیپارٹمنٹ سمیت وفاقی اداروں میں مشتہر ہونے والی آسامیوں میں گلگت بلتستان کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کےلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے متعین کوٹے کو یقینی بنانے میں بحیثیت وزیر اعظم پاکستان آپ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے محکموں میں گلگت بلتستان کےلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد سے یوتھ کےلئے روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے جو ہمارے نوجوانوں کے روشن مستقبل کےلئے ایک مثبت اور اچھی خبر ہوگی۔