گلگت بلتستان کےلئے گندم سپلائی کا ٹھیکہ نیٹکو کو ملنا چاہیے، حفیظ الرحمن

گلگت (پ ر) سابق وزیراعلی و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ نیٹکو گلگت بلتستان کا قومی ادارہ ہے جو ستر کی دہائی میں گندم کی سپلائی کیلئے وجود میں لایا گیا آج یہ ادارہ پورے گلگت بلتستان کے عوام کو سفری سہولیات بھی بہم پہنچا رہا ہے۔ گلگت بلتستان کے اس قومی ادارے کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کیلئے بروقت فیصلے وقت کی اہم ضرورت بن چکے ہیں۔ ماضی میں دیگر صوبوں سے گلگت بلتستان گندم سپلائی کرنے میں نیٹکو نے بحیثیت ادارہ بڑی خدمات سر انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب چونکہ پیپرا رولز میں ترمیم ہوچکی ہیں حکومتی سرپرستی کے ایک اداہ کوئی خدمات دوسرے ادارے سے لے سکتا ہے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے اس قانون کا بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔ گندم کی دیگر صوبوں سے گلگت بلتستان سپلائی کیلئے اسی قانون کے تحت مناسب لاگت طے کرکے محکمہ نیٹکو کو زمہ داریاں دی جائیں۔ اس عمل سے گلگت بلتستان کے عوام نہ صرف قیمتی سرمایہ کی بچت ہوگی وہاں سرکار کی سرپرستی میں ہی گندم کی سپلائی ممکن ہوسکے گی اور گلگت بلتستان کی حکومت جو نیٹکو کو گرانٹ کی شکل میں 25 کروڑ دیتی ہے اس بڑی رقم کی بھی بچت ہوگی۔ نیٹکو گلگت بلتستان کے عوام کو سفری سہولیات دینے کے باعث خسارہ اٹھاتا ہے۔ کارگو سائیڈ پر گندم سپلائی کی زمہ داری دے کر اس ادارے کی مالی سپورٹ کے ساتھ خدمات لی جائیں۔اور تین سے چار ارب کے اس گندم سپلائی کی اس خدمات میں ماضی سے ہٹ کر بچت بھی ممکن ہے۔سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن نے مزید کہاکہ ہماری ان تجاویز پر وزیر امور کشمیر صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان فوری اقدامات اٹھائیں تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کے وسائل کے بچت کے ساتھ ایک عوامی خدمات کے ایک بڑے ادارے کی ضروریات بھی ادا ہوسکیں۔