معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں شوٹنگ کے دوران وہ اپنے ساتھی مرد اداکار پر فدا ہوگئی تھیں۔ثروت گیلانی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر کلپ میں انہیں ماضی میں ساتھی اداکار پر فدا ہونے سمیت دوسرے معاملات پر بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں ثروت گیلانی اور ان کے شوہر نے شرکت کی جس میں انہوں نے شوبز سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔ثروت گیلانی نے بتایا کہ انہیں دوسرے افراد کی جانب سے سب سے بری بات یہ لگتی ہے کہ وہ انہیں دیکھ کر کہتے ہیں کہ میں دو بچوں کی ماں نہیں لگتی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ماضی میں شوٹنگ کے دوران وہ ساتھی اداکار پر فدا ہوگئی تھیں۔اداکارہ کی جانب سے ساتھی اداکار پر فدا ہوجانے کی بات پر ان کے شوہر فہد مرزا چونک گئے اور انہوں نے مزاحیہ انداز میں پوچھا کہ کیا؟شوہر کے چونک جانے پر ثروت گیلانی نے وضاحت کی کہ تب وہ غیر شادی شدہ تھیں۔
