گلگت(پ ر)ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے حالیہ دورہ دیامر کے دوران کئے گئے اعلانات ، تجاویز اور ہدایات پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے ، دیامر بھاشا ڈیم کی زیر آب آنے والی اراضی کے نرخوں پر نظر ثانی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ، وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی ہدایت پر وعدوں اور اعلانات پر عملدرآمد کا عمل مزید موثر بنایا گیا ہے ، دیامر کے ڈیم متاثرین کے دیرینہ مطالبات میں سے زیر آب ڈیم اراضی کے نرخوں پر نظر ثانی ایک بڑا مطالبہ تھا جس پر حکومت نے سنجیدگی سے عمل کرتے ہوئے نرخوں پر نظر ثانی کے عوامی مطالبے کو من و عن تسلیم کیا اور نوٹیفیکشن جاری کیاگیا۔
