اسلام آباد(پ ر) وفاقی وزیر سیفران اور اُمور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کو اسلام آباد میں گلگت و بلتستان کونسل کی آفس بلڈنگ کی تعمیراتی پلان کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے اجلاس میں ہدایات جاری کیں کہ گلگت بلتستان کونسل بلڈنگ کے حوالہ سے ایک تفصیلی پلان جلد ازجلد پیش کیا جائے تاکہ تعمیر اتی کام شروع کیا جاسکے۔اجلاس میں سیکر ٹری وزارت اُمور کشمیر جوادرفیق ملک اور جوائنٹ سیکرٹری جی بی کونسل سدھیر خٹک بھی اس موقع پر موجود تھے۔
