بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت

 گلگت(پ ر) ڈپٹی کمشنر /چیئرمین ڈی ڈی ایم اے گلگت امیر اعظم حمزہ نے کہاہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق 18سے 22 اپر یل تک گلگت بلتستان میں تیز ہواﺅ ں اور گرج چمک کے ساتھ ساتھ بارش/ بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور بلند و پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈ نگ اور برفانی تودہ گرنے کا خدشہ ہے ممکنہ صورت حال کے سبب گلگت بلتستان کے مختلف علاقات میں زمینی آمدورفت بھی معطل ہونے کا امکان ہے ۔ لہذا ضلع گلگت کے تمام عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس نوعیت کے موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں بل بورڈز ، بجلی کے تاروں اور پرانی درختوں کے نیچے جانے سے اجتناب کریں۔کسی بھی ناگہانی صورت حال کے پیش نظر بلخصوص نلتر،گاشو، پہوٹ ، کارگاہ ، ،بگروٹ ، ہراموش، بارگو، شروٹ اورجگلوٹ گوروکے عوام النا س کومطلع کیا جا تا ہے کہ اس دوران پہاڑی علاقے جہا ں لینڈ سلائیڈنگ یا پتھر گرنے کا خطرہ ہو وہاں پر روزمرہ امور کے سلسلے میںسفرسے گریز کریں۔ اس کے علاوہ خطرناک مقامات پر سکونت پذیر لوگوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات دی جاتی ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے اےگزےکٹےو انجےنئر B&R اور ایکسےئن واٹر اینڈ پاور کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سٹاف بمعہ مشےنری الرٹ رکھےں اور ضلع گلگت کے حدود میںروڈ بلاک ہوئے مقامات میں ایمرجنسی بنیاورں پر روڈ کھولنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائےں اور ضلع گلگت میں بارش کی وجہ سے بجلی کے جو بھی مسائل درپیش ہونے کی صورت میں فوری پر مسائل کو دور کرنے کی ہدایت دی ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے رےسکےو آفےسر گلگت 1122کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشےنری اور سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورت حال کے لئے الرٹ رکھےں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے تےنوں سب ڈوےژنوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلگت / دنےور / جگلوٹ میں جملہ فےلڈ سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورت میںبروقت کاروائی کے پیش نظر الرٹ رکھےں ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی اےچ او گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ز ، ایمبولینس اور سٹاف کو ہاتیار رکھیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورت حال سے بر وقت نمٹا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے اسٹےشن ڈائرےکٹر رےڈےو پاکستان گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس الرٹ کو بار بار عوام الناس کی آگاہی کے لئے نشر کرےں۔