عورت کو مکھی سے تشبیہ دینے پر مشی خان کی عدنان صدیقی پر تنقید

اداکارہ مشی خان نے اداکار عدنان صدیقی کے مکھی اور خواتین کو ایک جیسا قرار دینے سے متعلق بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ ملنے کے بعد آپ کا سینس آف ہیومر یعنی حس مزاح شاندار ہونے کے بعد کم ہوگیا ہے۔مشی خان نے انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے عدنان صدیقی کے حالیہ متنازع بیان پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔اداکارہ نے عدنان صدیقی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو مکھیوں سے موازنہ کرکے کون سی مثال دے رہے ہیں؟ آپ کو اتنا بڑا ایوارڈ ملا، اتنا شاندار کام کیا جس کے بعد آپ کا سنس آف ہیومر بلند اوپر جانا چاہیے، لیکن یہ تو بہت کم ہوگیا۔مشی خان نے کہا کہ شو کے دوران میزبان نے عدنان صدیقی کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا لیکن اگر ان کی جگہ اگر وہ میزبان ہوتیں تو شہد مکھی بن کر عدنان صدیقی پر ایسے بیٹھتی کہ منہ پر سوجن ہوجاتی اور وہ سوجن دوائی سے ہی حل ہوتی۔