بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کریتی سینن کی لندن سے وائرل تصویر نے تہلکہ مچادیا۔2014 کی فلم ہیروپنتی سے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کرنے والی کریتی سینن نے اپنی شاندار صلاحیتوں اور پرفارمنس سے اب تک سامعین کو مسحور کر رکھا ہے۔حال ہی میں کریتی کی لندن سے ایک تصویر منظرعام پر آئی جس نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کردیا۔وائرل ہوتی اس تصویر میں اداکارہ کو کسی پر اسرار شخص کا ہاتھ تھامے لندن کی سڑکوں پر سیر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ تصویر سامنے آتے ہی نہ صرف فوری طور پر وائرل ہوئی بلکہ اس شخص کی شناخت کے حوالے سے قیاس آرائیاں بھی شروع کردی گئیں۔انہی قیاس آرائیوں کے درمیان سامنے آنے والا ایک نام کبیر باہیا کا ہے جنہیں کریتی انسٹاگرام پر فالو کرتی ہے۔تاہم ان کے تعلقات کے بارے میں فی الحال کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی
