سابق چیئرمین پی سی بی شہریارخان انتقال کرگئے

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین شہر یار خان انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق شہر یار خان عرصے سے علیل تھے، ہفتپ کو لاہور میں ان کا انتقال ہوا۔ شہر یار خان کی عمر 89 برس تھی۔ وہ دو مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہے۔ وہ سابق سفارت کار بھی تھے اور سیکرٹری خارجہ بھی رہے۔