عائزہ خان اپنی الارمنگ الارم روٹین سے پریشان

نامور اداکارہ عائزہ خان نے رمضان میں اپنے مصروف شیڈول کی ایک جھلک مداحوں کو دکھا دی۔ عائزہ خان نے اپنے اپنے موبائل کے الارم کا اسکرین شاٹس انسٹاگرام کی اسٹوری پر پوسٹ کیا جس سے ہمیں ان کے مصروف شیڈول کی ایک جھلک ملتی ہے۔ان اسکرین شاٹس میں عائزہ کھانا بنانے کے لیے سحری اور افطار کے اوقات سے پہلے جاگنے کے الارم سمیت حورین اور ریان کے اسکول جانے سے پہلے کا الارم سیٹ کر رکھا ہے۔عائزہ خان کے الارمز میں صبح 4 بج کر 33 منٹ سے رات ساڑھے دس بجے کے الارم سیٹ ہیں جو ان کے لیے اب الارمنگ صورتحال اختیار کر گئے ہیں۔اپنے الارم کے اسکرین شاٹس کے ساتھ انہوں نے مزاحیہ کیپشن میں لکھا کہ میرے یہ الارم اب خطرناک ہوتے جارہے ہیں۔