وزیراعلیٰ کاہیلتھ انڈومنٹ سے کوئی تعلق نہیں،ترجمان

گلگت(پ ر)ترجمان وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے کہا کہ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ سے وزیر اعلیٰ کے ذاتی علاج معالجے کا کوئی تعلق نہیں ہے ، سینئر سیاستدانوں اور اسمبلی ممبران کیجانب سے بغیر تحقیق بیان بازی افسوس ناک ہے ، ترجمان وزیراعلیٰ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کہ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈز سے گلگت بلتستان کے درجنوں مستحق مریض مستفید ہو چکے ہیں، انڈومنٹ فنڈز کے ساتھ وزیر اعلی کی ذات کو منسلک کرنا کسی طور جائز نہیں ہے ، سیاستدانوں کو چاہئے کہ وہ خود کو خبروں کی زینت بنانے کی بجائے پہلے تحقیق کریں ۔ بے بنیاد الزامات سے معاشرتی رویوں پر منفی اثرات پڑتے ہیں ۔ ترجمان نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت صحت کارڈ کی بحالی کیلئے سنجیدہ کوششیں کر چکی ہے اور گلگت بلتستان کے مریضوں کو درپیش مسائل کا ادراک بھی ہے . ترجمان نے کہا کہ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈز سے مستحق افراد ہی مستفید ہوسکتے ہیں اس کے علاہ کوئی بھی مریض اس فنڈز سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا ہے ۔