ذاتی گھر کیلئے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا‘ سارہ چوہدری

 اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے کہا ہے کہ اپنے ذاتی گھر کیلئے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ ایک انٹرویو میں سارہ چوہدری نے شوبز انڈسٹری میں آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ سے چاہتی تھی کہ ہمارے پاس گھر اور بنیادی سہولتیں ہوں اس لیے میں شوبز انڈسٹری میں آئی۔انہوں نے بتایا کہ میرے والدین ہمیشہ سے اسلام کی طرف مائل رہے اور ہمیشہ نماز و قرآن پر زور دیتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ میری جوان خالہ 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں جس کے بعد میں نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دین کی طرف لوٹنا ان کے لیے اس لیے بھی آسان تھا کہ وہ شوبز کی چکا چوند سے کبھی متاثر نہیں ہوئیں ۔ انہوں نے کہا میرے خاندان کی طرف سے عائد پابندیاں بھی میری روحانی تبدیلی کا باعث بنیں میرے گھر والوں نے مجھے کبھی اپنے دوستوں کے ساتھ باہر جانے کی اجزت نہیں دی تھی، یہ ہی پابندیاں میرے لیے نعمت ثابت ہوئیں، ان کی وجہ سے میرا روحانی سفر آسان ہوگیا۔