نوشین شاہ کا فلم ہدایتکار پر35لاکھ روپے فراڈ کا الزام

 اداکارہ نوشین شاہ نے ہدایتکار نبیل الرحمن لطفی پر35 لاکھ روپے فراڈ کا الزام عائد کیا ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں نوشین شاہ نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل پاکستانی فلم 13 کے ہدایتکار نبیل الرحمن لطفی نے مجھے کرپٹو میں سرمایہ کاری کے لئے کہا جس پر میں نے ان کی زبان پر بھروسہ کرکے کسی دستاویزات کے بغیر انہیں 20 لاکھ روپے کی بھاری رقم دے دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مجھ سے اپنی فلم کے لیے بھی 15 لاکھ روپے ادھار لیے ہوئے ہیں۔ اس طرح نبیل الرحمن لطفی نے مجھ سے بغیر کسی دستاویزی ثبوت کے 35 لاکھ روپے کی رقم لے لی ہے۔نوشین شاہ کے مطابق جب میں نے ان کے بارے میں معلومات کی تو پتا چلا کہ نبیل الرحمن لطفی اور ان کی اہلیہ 6 کروڑ روپے کی بھاری رقم لیکر فرار ہیں، جو انہوں نے اسی طرح مختلف مشہور شخصیات سے لیں اور ان دونوں کے موبائل فون بھی بند ہیں جبکہ ان کے خلاف مختلف تھانوں میں 2 ایف آئی آر بھی درج ہیں۔