اداکار سمیع خان نے کراچی سے لاہور جانے کیلئے کیے گئے جہاز کے سفر میں مرنے سے بال بال بچنے کا واقع بتا دیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے یک حادثے کا ذکر کیا کہ جس میں ان کو یہ لگا کہ بس ان کی زندگی ختم ہونے کو ہے۔اداکار نے بتایا کہ چند سال قبل رمضان میں کراچی میں تھا اور عید کیلئے میں کراچی سے لاہور بذریعہ جہاز جا رہا تھا اور جہاز میں میری ونڈو سیٹ نہیں بلکہ درمیان والی تھی۔انہوں نے کہا کہ لاہور کا موسم بے حد خراب تھا وہاں طوفان آیا ہوا تھا۔ کھڑکی سے دکھ رہا تھا کہ بارش ہو رہی ہے اور بجلی بھی خوب چمک رہی ہے اور ہمارا جہاز لینڈ کرنے کو تھا لیکن اچانک جہاز نے ہلنا شروع کردیا۔سمیع خان نے انکشاف کیا کہ اس ٹربلنس کو محسوس کرتے ہی میرے برابر میں بیٹھے شخص نے کھڑکی سے باہر دیکھا اور مجھے کہا کہ جہاز کے ٹائر نہیں کھل رہے یہ سن کر میں نے کہا کہ تو پھر کلمہ پڑھ لیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں وجہ نہیں بتائی گئی بس اعلان ہوا کہ لینڈ کرنا تھوڑا مشکل ہے اس لیے جہاز اسلام آباد لے جارہے ہیں۔
