اداکار اسامہ خان نے اعتراف کیا ہے کہ اب تک انہیں دو بار محبت ہو چکی ہے لیکن فوری طور پر ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ اداکاری سے قبل وہ چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ کی ملازمت کرتے تھے اور اب بھی وہ ایک فرم میں ملازم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کا آبائی تعلق پنجاب کے شوہر گوجرانوالا سے ہے، جہاں ان کا اپنا اسکول بھی چل رہا ہے اور وہ اس کے اکاﺅنٹس کے معاملات بھی دیکھتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ لوگ انہیں بدتمیز سمجھتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ ایسے نہیں۔اسامہ خان کے مطابق وہ چوں کہ شرمیلے ہیں اور کم بولتے ہیں، اس لیے لوگ انہیں بدتمیز سمجھتے ہیں لیکن جب وہ لوگوں سے مسلسل بات کرتے ہیں تو ان کا ارادہ تبدیل ہوجاتا ہے۔اداکار نے دعوی کیا کہ ان کا کبھی کوئی کرش نہیں رہا، البتہ انہیں اب تک دو بار محبت ہوچکی ہے لیکن ابھی وہ کسی سے محبت نہیں کر رہے اور نہ ہی تعلقات میں ہیں۔
