معروف اداکارہ درفشاں سلیم کو اقربا پروری پر بات کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل کلپس میں اداکارہ اپنے شوبز کیرئیر کے آغاز اور نیپوٹیزم کے حوالے سے بات کر رہی ہیں۔ جس میں اداکارہ نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے والد شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور پروڈکشن ہاﺅس چلاتے ہیں۔ تاہم انہیں انڈسٹری میں مقبول اداکار کاشف محمود نے متعارف کروایا۔ ایک اور کلپ میں انہوں نے کہا کہ میں نیپوٹیزم پر یقین نہیں رکھتی، ہر کوئی اپنی اولاد کی مدد کرتا ہے پھر چاہے وہ ڈاکٹر ہو یا انجینئر، اسی طرح فنکار بھی کرتے ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد میری اپنی محنت ہے۔سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کو ان کے مختلف بیانات کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ نیپوٹیزم یہ ہی ہوتا ہے کہ آپ کو پہلی سیڑھی چڑھا دی جاتی جو شوبز انڈسٹری میں نمایاں ہے جبکہ دیگر شعبوں میں ایسا کچھ حد تک ممکن ہے۔صارفین کے مطابق پہلے ڈرامے میں انہیں چھوٹی بہن کا کردار ملا لیکن انہیں پہلے ہی ڈرامے میں بہت زیادہ اسکرین ٹائم دیا گیا اور وہ بھی ایک بڑے چینل پر جوکہ انڈسٹری کے باہر سے آنے والے شخص کے لیے ممکن نہیں ہوتا ہے۔
