معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ نوجوان گلوکارہ نہال نسیم مجھے مکمل کاپی کرتی ہیں۔ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے آئمہ بیگ نےانڈر ریٹیڈ پاکستانی گلوکاروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے کہا کہ فبیحہ اور نرملا سمیت کئی لڑکیاں ہیں جو بہت اچھا گاتی ہیں لیکن لوگ انکے نام بھی نہیں جانتے لیکن ایک لڑکی جس پر مجھے بہت فخر ہوتا ہے وہ نہال نسیم ہے۔آئمہ بیگ نے کہا نہال نسیم وہ لڑکی ہے مجھے یاد ہے کہ اس کی شروعات کیسے ہوئی۔ نہال نسیم سر سے پاﺅں تک مجھے کاپی کرتی ہے اور نہ صرف آواز بلکہ دکھنے میں بھی میری نقل کرتی ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ تعریف ہے؟، تو آئمہ بیگ نے کہا یہ میرے لیے ایک کارنامہ ہے کہ میں نے کسی کو اتنا متاثر کیا کہ اس نے میری نقل کی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 18 سالہ نہال نسیم اس وقت عاشر اور نائل کے ساتھ اپنے وائرل ہونے والے گانے صدقے کے لیے خوب پذیرائی حاصل کر رہی ہیں۔
